ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کا مقصد خطے میں جنگ اور رقابت کا ماحول پیدا کرنا ہے‘ امریکہ کو خطے میں خونریزی اور جھگڑا بڑھانے سے گریز کرنا چاہئے

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی مسترد کردی

جمعرات 24 اگست 2017 11:17

ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کا مقصد خطے میں جنگ اور رقابت کا ماحول پیدا ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی کو مسترد کردیا‘ حامد کرزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کا مقصد خطے میں جنگ اور رقابت کا ماحول پیدا کرنا ہے‘ امریکہ کو خطے میں خونریزی اور جھگڑا بڑھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تفصیلات کے مطابق حامد نے امریکہ کی افغان پالیسی کی مخالفت کردی۔ حامد کرزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی امن اور افغانستان کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ ٹرمپ کی افغان پالیسی کا مقصد خطے میں جنگ اور رقابت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ امریکہ کو خطے میں خونریزی اور جھگڑا نہیں بڑھانا چاہئے۔