این اے 120 ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن کا فوج کی تعیناتی کا حکم

جمعرات 24 اگست 2017 11:17

این اے 120 ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن کا فوج کی تعیناتی کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہورضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن سے فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :