پاکستان اور افغانستان کے درمیان عملی تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے ، امریکہ

امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ مذاکرات کا حامی ہے، امریکہ دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہے گا کہ وہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی راہ اختیارکریں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ کی پریس بریفنگ

جمعرات 24 اگست 2017 11:17

پاکستان اور افغانستان کے درمیان عملی تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے ، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تشویش کے امور پر عملی تعاون کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ مذاکرات کا حامی ہے، امریکہ دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہے گا کہ وہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی راہ اختیارکریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ڈبلیو ٹلرسن نے جنوبی ایشیا سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر چین کے سٹیٹ قونصلریانگ جی چی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان گفتگو میں خصوصا افغانستان اور پاکستان سے متعلق نئی پالیسی کے اہم پہلوئوں پر توجہ دی گئی۔بھارت کے حوالے سے پاکستان کے خدشات سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ مذاکرات کا حامی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہے گا کہ وہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی راہ اختیارکریں۔