امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی تعمیر،قومی خزانے کو تین سو ارب روپوں کا نقصان

پاکستانی حکومت کے اعتراض کے باوجود امریکی سفارتخانے نے 8منزلیں کھڑی کر دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 اگست 2017 10:43

امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی تعمیر،قومی خزانے کو تین سو ارب روپوں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اگست 2017ء ): وفاقی دارلحکومت میں سرکاری نقطہ نظر سے اہم ترین شاہراہ پر امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی تعمیر نے قومی خزانے کو تین سو ارب روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔پاکستانی حکومت کے اعتراض کے باوجود امریکی سفارتخانے نے غیر قانونی طور پر آٹھ منزلیں کھڑی کر دیں۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے حکام نے حساس اداروں کے اعتراضات کے باوجود امریکی سفارتخانے کو خلاف ضابطہ آٹھ منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

2012میں امریکی سفارتخانے کو صرف چار منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے لیے امریکی سفارتخانے کو 41ہزار 1سو40مربع گز زمین الاٹ کی گئی تھی ۔جس کی قیمت 800ڈالر فی مربع گز طے پائی تھی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق آٹھ منزلہ عمارت کی کل قیمت تین کروڑ اکیس لاکھ ڈالر بنتی ہے جبکہ امرکی سفارتخانے نے اضافی چار منزلوں کی رقم کی ادائیگی کئے بغیر ہی انکو تعمیر کر لیا ہے۔حساس علاقے میں اسقدر بلند عمارت نا صرف پاکستانی عمارات کے لیے ایک رسک ہے بلکہ وہاں موجود دیگر ممالک کے سفارتخانوں میں بھی اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔