نواز شریف آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ملک سے چلے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 اگست 2017 10:34

نواز شریف آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ملک سے چلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی بیرون ملک روانہ ہوں گے اور ان کے پیچھے مریم نواز صاحبہ بھی ملک سے باہر چلی جائیں گی۔ اگر نواز شریف ملک سے باہر چلے گئے تو بھی ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

نواز شریف کے مسائل حل نہ ہونے کا اندازہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس دیکھ کر بھی لگایا جا سکتا ہے۔اس بات کا ان کو بھی علم ہے۔ میاں نواز شریف ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ لیکن عین ممکن ہے کہ ان کے جانے کے بعد ان کی جائیداد ضبط کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں میں نیب کے دفتروں میں اتنی تیزی سے کام نہیں ہوا جتنا اب ہو رہا ہے۔

نیب میں نئے سیل بنا دئے گئے ہیں جن کے آگے پودے رکھے گئے ہیں۔ راتوں رات صفائیاں اور رنگ و روغن ہو رہا ہے۔ میرے پوچھنے پر کسی نے بتایا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی ہمارے مہمان بنیں گے اسی لیے صفائی وغیرہ کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسلام آباد یا راولپنڈی میں مقیم ہیں وہ وہاں جا کر اس بات کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :