بھارتی فوجی مودی حکومت کےخلاف سامنے آگیا، اپنی ہی حکومت کو دھمکیاں دی ڈالی

جمعرات 24 اگست 2017 02:05

بھارتی فوجی مودی حکومت کےخلاف سامنے آگیا، اپنی ہی حکومت کو دھمکیاں ..
بھارت: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2017ء) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار تیج بہادر جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے سینئر افسروں کی جانب سے بھارتی فوج کے فنڈز میں کرپشن کو بےنقاب کیا تھا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیج بہادر نے نئی ویڈیو میں اپنی ہی حکومت کو دھمکیاں دی ڈالی ہیں۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف (باڈر سیکورٹی فورس) کے اہلکار تیج بہادر نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ہوم منسٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں منسٹرز کی جانب سے اس کی ویڈیو پر کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

تیج بہادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ اپنی حکومت کو 1ماہ کا وقت دیتا ہے کہ وہ اپنے افسروں پر لگائے گئے الزامات کے حوالےسے تحقیقات کرلیں اگر ایسا نہ ہوا تو مجبور ہوکر وہ ہتھیار اٹھا لے گا۔ تیج بہادر نے مزید کہا کہ ہتھیار اٹھانے کے پیچھے ذمہ دار صرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہونگے۔ تیج بہادر نےمزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :