وزیراعلی کاجھنگ میں ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش کی خبر کا نوٹس

ڈی ایس پی صدر طاہر کھچی اور ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری انسپکٹر غلام عباس کو معطل کر دیا

جمعرات 24 اگست 2017 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے جھنگ کے علاقے تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر طاہر کھچی اور ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری انسپکٹر غلام عباس کو معطل کر دیا ہے - وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ شخص کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -

متعلقہ عنوان :