سینئر اینکر عامر لیاقت کو ن لیگ کے سینئر رہنما کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں،عامر لیاقت نے نام بھی بتادیا

بدھ 23 اگست 2017 23:28

سینئر اینکر عامر لیاقت کو ن لیگ کے سینئر رہنما کی جانب سے جان سے مارنے ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) سینئر اینکر اور تجزیہ کار عامر لیاقت حسین کو ن لیگ کے رہنما کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت حسین نے ن لیگ کی موجودہ سیاسی اور خاندانی صورتحال کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا جس کے جواب میں ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر برائے کھیل و ثقافت میاں عالمگیر شاہ کی جانب سے عامر لیاقت حسین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

بعدازاں عامر لیاقت حسین نے دھمکی کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے فیدرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے اور پاکستان مسلم لیگ ن کو عالمگیر شاہ کی اس حرکت پرمینشن کیا اور کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ ہے کہ جب کوئی انکے خلاف بات کرے تو وہ انہیں قتل کی دھمکی دے دیتے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے کیا ٹویٹ کیا اور عالمگیر شاہ نے کیا جواب دیا؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔