4.6 ارب روپے کی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کیا گیا، دریائے سواں کی زمین بھی بیچ دی گئی ہے،سینیٹر محسن عزیز

بدھ 23 اگست 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 4.6 ارب روپے کی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کیا گیا، دریائے سواں کی زمین بھی بیچ دی گئی ہے۔ سینیٹ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز اور او جی ڈی سی ایل کوآپریٹو سوسائٹیز کے نام پر غریب ملازمین کے حقوق ہڑپ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے توجہ دلائو نوٹس کے ردعمل میں بتایا کہ چھ مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز کی مد میں اس وقت تک چھ ارب روپے کے غبن کی تفصیلات آئی ہیں جس میں سے متعلقہ اداروں نے دو ارب روپے ریکور کرالئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ سینیٹ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کوئی عمل دخل نہیں اس حوالے سے رجسٹرار آفس سے خصوصی تفصیلات جاری کی جاچکی ہیں۔