ٹرمپ کے بیان پر سینٹ میں بحث،چئیرمین سینٹ کا ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امریکن ڈیسک کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار

سیکرٹری سینیٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت

بدھ 23 اگست 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے تناظر میں جاری بحث کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امریکن ڈیسک کو حاضر ہونے کی تاکید کے باوجود عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سینیٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ کے مطابق کارروائی کی اہمیت کے پیش نظر چار بجکر تیس منٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو سینیٹ میں حاضر رہنے کی تاکید کی گئی تاہم سات بجکر تیس منٹ تک ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امریکن ڈیسک سمیت وزارت خارجہ کا کوئی بھی سینئر افسر سینٹ میں حاضر نہیں ہوا ہے ،چیئرمین سینٹ نے حاضری پر سیکرٹری سینیٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کرنے اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :