ٹرمپ کی تقریر سے ناامیدی نہیں ہوئی ان سے ایسی ہی اور اس سے بڑھ کر امید رکھتا تھا،سینیٹر تاج حید ر

مجھے نا امیدی وزیر دفاع کے بیان کو سن کر ضرور ہوئی،جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی ،سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 23 اگست 2017 23:41

ٹرمپ کی تقریر سے ناامیدی نہیں ہوئی  ان سے ایسی ہی اور اس سے بڑھ کر امید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ صدر امریکہ ڈونلڈٹرمپ کی تقریر سے ناامیدی نہیں ہوئی کیونکہ میں ان سے ایسی ہی اور اس سے بڑھ کر امید رکھتا تھا۔ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ گزشتہ ستر سالوں سے ہم امریکہ کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مجھے نا امیدی وزیر دفاع کے بیان کو سن کر ضرور ہوئی جنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان بالا میں جنوبی ایشیا ء اور افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی سے متعلق جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے۔ ہم امن چاہتے ہیں ہم دہشت گردی اور امن کے دشمن کے خلاف کھڑے ہیں۔برادر اسلامی ملک میں ترقی پسندوں کو گرانے کیلئے انتہا پسندوں کو استعمال کرنا امریکہ کا شیوا رہا ہے۔ دنیا گواہ ہے کہ امریکہ آج تک امن کے قیام کے نام پر جہاں جہاں گیا وہاں سے ہار کر نکلا انہوں نے کہا کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :