امریکی صدر کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی عکاس ہے، سینیٹر شبلی فراز

ہمیں اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہو گی اپنے موقف پر ڈٹ جانا ہو گا، ہماری حکومت واضح راستہ کا تعین کرے،سینٹ میں اظہا رخیال

بدھ 23 اگست 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے بدھ کے روز ایوان بالا میں جنوبی ایشیا ء اور افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی سے متعلق جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی عکاس کرتی ہے۔ کھربوں ڈالر کے ضیاع25]سو فوجیوں کی اموات اور اتنے ہی زخمیوں کو سمیٹنے کے بعد امریکی صدر کی طرف سے ایسا بیان ہارے ہوئے کھلاڑی کے بیان کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

اصل قربانیاں تو ہم نے دی ہیں۔ پاکستان نے انپے جرنیل تک کے افسران کی شہادت اس جنگ میں پیش کی ہے۔ اربوں ڈالرز کا ہماری معیشت کو نقصان پہنچا۔ انفراسٹرکچر تک تباہ ہونے کے باوجود آج امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ قرار دینا توہم پرستی کے سوا کچھ نہیں۔ یہ ساری باتیں ہماری سمجھ سے بالا تر ہیں۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانا ہو گی۔ بجائے اس کے کہ ہم دوسروں کے لئے لڑیں ہمیں موقف پر ڈٹ جانا ہو گا۔ ہماری حکومت کو واضح راستہ کا تعین کرنا ہو گا۔