امریکی صدر کے بیان کے رد عمل میں پاکستانی حکومت کی معذرت خواہانہ پالیسی نا قابل قبول ہے، سینیٹر ستارہ ایاز

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے امریکی صدر کے بیان کے بعد سعودی یاترا کے لئے جانا سمجھ سے بالاتر ہے،سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 23 اگست 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ امریکن صدر کے بیان کے رد عمل میں پاکستانی حکومت کی معذرت خواہانہ پالیسی نا قابل قبول ہے۔ عراق، ایران، لیبیا، کوریا درجنوں ایسے ممالک ہیں جنہیں امریکہ نے امن کے نام پر تباہ کرنے کی سازش کی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان بالا میں جنوبی ایشیا ء اور افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی سے متعلق جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے امریکی صدر کے بیان کے بعد سعودی یاترا کے لئے جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سعودی عرب خود امریکہ کے آگے مفلوج ہے۔ سپر پاور کے خلاف اس سے راہنمائی لینا کہاں کی عقلمندی ہے۔ ہمیں ہوش ے ناخن لینے ہوں گے۔ ہمیں ادارے کے حصول کے چکر سے نکل کر امریکہ سے ڈو مور کا مطالبہ کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :