ہم پاکستان کی سالمیت اور قوم کی یکجہتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی

بدھ 23 اگست 2017 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی نے امریکی صدر کے پاکستان کے بارے میں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سالمیت اور قوم کی یکجہتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اس کے لئے پارٹی اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر تے ہوئے امریکہ کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک اور قوم کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی اس کے حوالے سے پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی جس طرح پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر کے اس بیان کی مزمت کر تے ہوئے ایوان سمیت ہر محاذ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کیا ہے وہ قابل تحسین عمل ہے انہوںنے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کے وقار کو ترجیح دی ہے اور دیتے رہیں گے کیونکہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی آن ، بان شان پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اس کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑیں وہ دینگے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت قربانیاں دیتے ہوئے فرنٹ لائن پر رہ کر اپنا کردار ادا کیا ہے ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں، شہریوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں نے اس جنگ میں اپنے خون کا نذرانہ دے کر شہادت کا جھو مر اپنے ماتے پر سجایا ہے کیونکہ شہداء ہمارے محسن ہے اور ہم کسی صورت بھی اپنے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دینگے پاکستان تحریک انصاف ہر پلیٹ فارم پر اس حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :