فیصل آباد،کوچ اور ٹرالے میں تصادم ، 3افراد جاںبحق،30زخمی

بدھ 23 اگست 2017 23:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) فیصل آباد میں کوچ اور ٹرالے میں تصادم کے نتیجے میں میں 3افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے فیصل آباد کے رہنما ار تاجر حاجی رفیق رحمانی بھی شامل ہے۔ آن لائن کے مطابق حاجی رفیق رحمانی جو کہ مسلم لیگ ن ے اپنے علاقہ غلام محمد آباد میں کونسل کے حالیہ انتخابات کے امیدوار بھی تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں لاہور جا رہے تھے کہ ان کی نجی کمپنی کی بس موٹروے پر ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں پرائیویٹ بس میں سوار جاںبحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کر دیا گیا جس میں 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مرحوم حاجی رحمانی کی نماز جنازہ آج8بجے صبح فیصل آباد میں بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :