نیب کی طلبی کے باوجود نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا پیش نہ ہونا اداروں کو یہ باور کرانا ہے وہ سپر پاور ہیں اور ان کے سامنے ادارے کوئی حیثیت نہیں رکھتے، میاں فرخ حبیب

بدھ 23 اگست 2017 23:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب کی طلبی کے باوجود نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا پیش نہ ہونا اداروں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ سپر پاور ہیں اور ان کے سامنے ادارے کوئی حیثیت نہیں رکھتے نواز شریف خطرناک کھیل رہے ہیں عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کا بھی اختیار ہے جس کے تحت عدالت فوج کو حکم دے سکتی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔

آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے آئین اور قانون سے خود کو بالا تر سمجھنے والے غلط فہمی میں نہ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کیلئے تشویش کا باعث ہے انشاء اللہ فیصل آباد سے تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہونگے نیب کو چاہیئے کہ وہ نواز شریف کو باہر جانے سے روکنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کرے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 84حلقہ پی پی 69 کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ارکان اسمبلی نے 4 سال کے دوران عوام کی بجائے اپنی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ دی ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے

متعلقہ عنوان :