فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میںکولڈ ڈرنکس، کولا و انرجی ڈرنکس پر پابندی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقو ں میں چیکنگ جاری

لاہورگرائمر سکول،النورگرائمرسکول،دی ایجوکیٹرز،الاعجاز ہائی سکول،چناب کالج کنٹین سمیت 19کی چیکنگ ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر گجر آئیڈیل سویٹس اینڈبیکرزکو بھاری جرمانہ، چھوٹا مانانوالہ کے قریب واقع بیکری کو پہلے بھی نوٹس دیے گئے جن پر عمل نہیں ہوا

بدھ 23 اگست 2017 23:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میںکولڈ ڈرنکس، کولا و انرجی ڈرنکس پر پابندی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقو ں میں چیکنگ جاری ،لاہورگرائمر سکول،النورگرائمرسکول،دی ایجوکیٹرز،الاعجاز ہائی سکول،چناب کالج کنٹین سمیت 19کی چیکنگ ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر گجر آئیڈیل سویٹس اینڈبیکرزکو بھاری جرمانہ، چھوٹا مانانوالہ کے قریب واقع بیکری کو پہلے بھی نوٹس دیے گئے جن پر عمل نہیں ہوا ،آن لائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی مدینہ ٹائون کی ٹیم نے کاروائی کے دورا ن سائزنگ سٹاپ چھوٹا مانانوالہ میں واقع گجر آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرز کودیواروں اور فرش پر گندگی ہونے،گدلا اورمضرصحت پانی استعمال کرنے،کیمیکل ڈرموں کا استعمال کرنے،ورکرزکے میڈیکل نہ ہونے،لیبلنگ نہ ہونے اور خوردونوش کاسامان ڈھانپ کر نہ رکھنے کی و جہ سے بھاری جر مانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

سٹاپ،فیصل آباد روڈ جڑانوالہ،چنیوٹ،کینال روڈ جڑانوالہ ، پیپلز کالونی نمبر1،فیضان مدینہ چوک،سرگودھا روڈ،2چک میں واقع لاہورگرامر سکول،النورگرائمرسکول،دی ایجوکیٹرز،الاعجاز ہائی سکول،چناب کالج کنٹین،دار ارقم سکول،الائیڈ سکول،معصوم فاونڈیشن سکول،رائٹ وے سکول،دی سمال سکول کنٹین،دی لرنرسکول کنٹین،آئیکن سکول سسٹم،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنیوٹ ، رضا خان نان شاپ،ناصر ٹی سٹال،فیض ناشتہ پوائنٹ،گولڑہ ٹریڈرز،نوشاہی ناشتہ نان شاپ،احتشام چکن سنٹر،مدنی سویٹس،حلال چکن سیل سنٹر،شان فوڈ پوائنٹ،نائس ڈیپارٹمنٹل سٹور،قادری لاجواب حلیم،ایس جی ٹریڈرز اینڈکولڈ کارنر،کوالٹی ڈرنکنگ واٹر،مہر حنیف پان شاپ،عمران نان شاپ،المدینہ چکن سیل سنٹر،قلندری ناشتہک،یونس ہوٹل،ملک سویٹس اینڈ بیکرز،ملک نذیر ہوٹل،مدثر پان شاپ اورپاکستان ڈرائیور ہوٹل کوگندے اور ٹوٹے فریزرز،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،کھانے کی چیزوں پر مکھیوں کی موجودگی ،دودھ کا ریکارڈ نہ رکھنے ،سرف کااستعمال کرنے ،چکن کا ریکارڈ نہ رکھنے ،ورکرز کا جیولری استعمال کرنے اور پروڈکشن ایریا میںسگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے وارننگ لیٹر جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :