کیو ڈی اے آفیسرا ایسوسی ایشن کا اجلاس

بدھ 23 اگست 2017 23:40

کوئٹہ۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)کیو ڈی اے آفیسرا ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین قاضی ابراہیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کیو ڈی اے ایسوسی ایشن کے صدر فضل محمود، جنرل سیکرٹری نادر شاہوانی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کو جلد منعقد کرانے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ کیو ڈی اے کے تمام ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کی جائے گی اجلاس میں تمام مسائل افہام و تفہیم اور ٹیبل ٹاک سے حل کرنے پر اتفاق ہوا۔