صوبائی محکمہ کالجز ، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اعلامیہ

بدھ 23 اگست 2017 23:40

کوئٹہ۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)صوبائی محکمہ کالجز ، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق یکم اکتوبر2016کو منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کی روشنی میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیاگیا ہے۔ جو بلوچستان کے وکلاء کیلئے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم اور شہید وکلاء کے بچوں کی تعلیم کیلئے قائم کئے گئے انڈومنٹ فنڈ کی مینجمنٹ کے فرائض سرانجام دے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، پی اینڈ ڈی ، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ( بہ لحاظ عہدہ) سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری سی ایچ اینڈ ٹی محکمہ تعلیم، ہائی کورٹ بار کونسل کا ایک نمائندہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ( ڈویلپمنٹ ) سی ایچ اینڈ ٹی محکمہ تعلیم بطور سیکرٹری /ممبر شامل ہوں گے واضح رہے کہ مذکورہ انڈومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے وکلاء کی بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کیلئے 250 ملین روپے جبکہ شیہد وکلاء کے بچوں کی تعلیم کیلئے بھی 250 ملین روپے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔