صدر ممنون حسین کا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوٹیلی فون، اہلیہ کی خیریت دریافت کی

بیگم کلثوم نواز کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 23 اگست 2017 23:40

صدر ممنون حسین کا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوٹیلی فون، اہلیہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) صدر ممنون حسین نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو فون کر کے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے بیگم کلثوم نواز کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر ممنون حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلد صحت یاب کرے اور ان کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔