خضدار میں ایف سی کی طرف سے بی این پی کے کارکنوں کو دھمکانے کی بات درست نہیں،وزیر داخلہ احسن اقبال

بدھ 23 اگست 2017 23:38

خضدار میں ایف سی کی طرف سے بی این پی کے کارکنوں کو دھمکانے کی بات درست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خضدار میں ایف سی کی طرف سے بی این پی کے کارکنوں کو دھمکانے کی بات درست نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر وزارت کا موقف بیان کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایف سی کی طرف سے خضدار میں بی این پی کے کارکنوں کو دھمکانے کی بات درست نہیں، ایف سی ایسا نہیں کر سکتی، اگر واقعہ کی مزید تفصیلات دیں تو تحقیقات کر سکتے ہیں۔

سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کرا لیں، حقیقت سامنے آ جائے گی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نادرا بلیدہ، مکران ڈویژن میں سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد نادرا آفس اور موبائل وینوں کی دستیابی یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :