لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، سنگین مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 23:35

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، سنگین مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں، اسنیپ چیکنگ کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ باقرانی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم صدام شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف پولیس مقابلے اور غیرقانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

رحمت پور تھانہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نوید تنیو کو، باڈہ تھانہ پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات میں اشتہاری رحمت اللہ گوپانگ اور قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم لیاقت کاندڑو کو، تھانہ سچل پولیس نے دوران چیکنگ ملزم گلشیر سولنگی کو شراب کی تین بوتلوں سمیت جبکہ آر آر ایف پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 7 نجی گاڑیوں پر لگے ہوئے غیر قانونی لائیٹس اور کالے شیشے اتار دیئے۔

متعلقہ عنوان :