انتظار کی گھڑیاں ختم، سام سنگ کمپنی نے گلیکسی نوٹ 8 لانچ کردیا

بدھ 23 اگست 2017 22:23

انتظار کی گھڑیاں ختم، سام سنگ کمپنی نے  گلیکسی نوٹ 8 لانچ کردیا
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 لانچ کو متعارف کرا دیا ہے ۔ اسے جلد ہی فروخت کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 8 خصوصیات میں اپنے پیشرو سے بڑھ کر ہے۔ سام سنگ نے سیکورٹی اور کیمرے کے فیچرز کو بہتر کیا ہے۔
اس ڈیوائس کے ہارڈ وئیر کی بات کی جائے تو  سب سے پہلے اس کے ڈسپلے کو دیکھتے ہیں۔ نوٹ 8 کا سکرین سائز 6.3 انچ ہے۔

نوٹ 8 کا ڈسپلے پہلے کی طرح  اطراف سے خمدار ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی نوٹ 8 میں فلیش  کے ساتھ  12 میگا پکسل کے 2کیمرے ہیں۔ یہ فون واٹرپروف اور ڈسٹ پروف بھی ہے۔فون کا فنگر پرنٹ لاک صارفین کی سیکورٹی کو  مضبوط کرتا ہے۔نوٹ 8 کا جدید ایس پین گیلا ہونے یا گرد وغبار کے باوجود صارفین کو لکھنے کی سہولت دیتا ہے۔اوکٹا کور پروسیسر اور 6 جی بی ریم  کی حامل یہ ڈیوائس 64  جی بی سے لیکر 256 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگی۔  گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ کی ہے۔اس ڈیوائس کی قیمت 869  برطانوی پاؤنڈز ہے جو کہ پاکستانی روپوں  میں 1 لاکھ 16 ہزار 212 روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :