اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے،ڈپٹی کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول کی تقریب سے خطاب

بدھ 23 اگست 2017 23:33

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ تعلیم انسا ن کی ذہنی اور فکر ی نشو ونما کے ساتھ اس کی شخصیت پر اثر انداز ہو تی ہے اور اسا تذہ کا کر دار تعلیم و تر بیت کے حوالہ سے نہا یت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں نئے اساتذہ کو تقر ر نا مے تقسیم کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ڈویژنل پبلک سکول کے تعلیمی معیار اور ما حو ل کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں بچوں کو پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹر یشن پلا نٹ نصب کیا جارہا ہے جبکہ چھو ٹے بچوں کے داخلی راستہ پر شیڈ تعمیر کیا جا ئے گا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جنر یڑ نصب کیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹینڈر دے دیا گیا ہے جلدکاروائی مکمل کر کے کا م شروع کر دیا جا ئے گا انہوں نے کہا اس سکول کے بیشتر معا ملا ت کو ایک سسٹم کے تحت چلا نے کا سلسلہ شر وع کیا گیا ہے پر نسپل اور اساتذہ کی بھر تی کے لئے با قاعدہ اخبا ر اشتہار دے کر انٹر ویو کئے گئے ہیں تاکہ میر ٹ پر پر نسپل اور اساتذہ کی بھرتی کر کے سکول کے معیار اور نظام کو بہتر کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ میر ٹ کو تر جیح دی جا رہی ہے تا کہ بچوں کے والد ین ڈی پی ایس کے معیار کے حوالہ سے جو تو قعا ت رکھتے ہیں ان پر پورا اترا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے اسا تذہ میں تقر ر نا مے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانتداری ، محنت اور لگن سے تد ریس کا عمل شروع کر یں اور ان بچوں کی بہتر تعلیم کے ساتھ خصو صی تر بیت بھی کی جا ئے تاکہ انکی شخصیت میں نکھا ر آسکے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی کو ہدایت کی کہ وہ نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دیں اور تاخیر سے آنے والے طلبا و طالبات کو وارننگ دیں