لاہور،عدنان دانی نقب زن گینگ ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حید ر اشر ف کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹائون آپریشن ونگ حسنین حیدرنے نقب زن گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کاہنہ سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او کاہنہ چو دھر ی اشتیا ق اور دیگر افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انتھک محنت کے بعد عدنان دانی نقب زن گینگ کو ہمراہ ساتھیوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان کمپیوٹرز،بیٹریاں،ایل سی ڈی،ایل ای ڈی کرلیا۔

(جاری ہے)

یہ گینگ عرصہ درازسے ما ڈل ٹا ئو ن کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا۔ملز م سا بقہ ریکا رڈ یا فتہ ہے۔

متعلقہ عنوان :