لاہور ،45 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک

بدھ 23 اگست 2017 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) جنوبی چھا ئو نی کے علاقہ میں45 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ جنو بی چھا ئو نی کے علا قہ میں گزشتہ روز ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دیکھا تو متوفی شکل و صورت سے نشئی لگتا تھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :