لاہور، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی678 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات ہوئے، 598 افراد زخمی ہوگئے

بدھ 23 اگست 2017 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی678 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں598 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں172افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 330ڈرائیور،16 کم عمرڈرائیور،332مسافراور 113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ143ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت139متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد50حادثات میں64متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 51حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل775متاثرین میں634مرد اور141خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوں میں 123افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور450افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 202زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں526موٹر سائیکلز،90آٹو رکشے،59موٹر کاریں،48مسافربسیں،31ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :