لاہور ،سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہی,چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد

بدھ 23 اگست 2017 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہریوں کی سہولت اور خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ کورئیر سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ڈرائیورز میں خوداعتمادی کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت سمن آباد ٹی ایم او آفس میںنئے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح کر تے ہوئے۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر میاں طارق،ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن،ڈی ایس پی اچھرہ نے شرکت کی۔ رائے اعجازاحمد نے کہاکہ شہری لائسنسنگ سنٹر سے لرنر پرمٹ،ڈوپلیکیٹ لائسنس،لائسنس کی تجدید اور نئے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بھی بنواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے شہر بھر کے مختلف مقامات پر13ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز قائم ہیں۔شہری لرنر پرمٹ کے ساتھ ساتھ شہر کے 11مختلف مقامات ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر لبرٹی مارکیٹ،کینٹ لرنر بوتھ،ریلوے اسٹیشن،DHAفسیلیٹشن سنٹر ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،مون مارکیٹ اقبال ٹائون،فسیلیٹشن سنٹر لوئر مال،پاجیاں چوک رائیونڈ روڈ،سیکٹر اچھرہ اورٹائونشپ میںقائم ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز سے ڈوپلیکٹ، پرانے لائسنس کی تجدید اورانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

ڈوپلیکیٹ لائسنس کے حصول کیلئے شہری گمشدگی رپورٹ،شناختی کارڈ کی کاپی،دو عدد تصاویر اور فارم(LLD)جبکہ رینول لائسنس کیلئے فارم(E)،دو عدد تصاویر اورشناختی کارڈ کی کاپی جبکہ انٹرنیشنل لائسنس کیلئے شہری کا پاسپورٹ کے ہمراہ تشریف لاسکتے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائیٹwww.ctplahore.gop.pkپر ڈوپلیکٹ،رینول اور فریش لائسنس کی فائل ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ شہری مزید راہنمائی اور سہولت کیلئے پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔ رائے اعجاز احمد نے کہاکہ شہر ی دوران ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں۔شہری ڈرائیونگ لائسنس کے بارے مزید جاننے اور ٹریکنگ کیلئے اپنے موبائل فون سے DLIMSاپلیکیشن ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :