فیصل آباد، آرٹس کونسل کے زیراہتمام موضوعاتی ڈرامہ سوچو ذرانصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں فنکاروں نے پروفارم کیا

بدھ 23 اگست 2017 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام موضوعاتی ڈرامہ ’’سوچو ذرا‘‘نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں سٹیج کیا گیا جس میں شکیل شیخ،اکرم راجہ،سرفراز چوہدری،ماریہ خاں،انعم چوہدری،ندیم شیخ،بابر موٹا،نعمان شاہ ودیگر فنکاروں نے پروفارم کیا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی کہانی تحریک پاکستان کے ایک گمنام کردار کے گرد گھومتی ہے جو مختلف جگہوں سے کاغذاکٹھے کرتا تھا اور بچے اس کی عادت کا مذاق اڑاتے جس کے وفات پانے کے بعدپتا چلا کہ وہ کاغذنہیں بلکہ قومی پرچم کی جھنڈیاں احتراماً اکھٹی کرتا۔ڈرامہ میں بچوں کے لئے اصلاح کا پہلو بھی نمایاں تھا۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔