فیصل آباد،ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا عیدالاضحی سیل پوائنٹس کا دورہ قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے ویکسینیشن کے عمل کاجائزہ لیا

بدھ 23 اگست 2017 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدنواز ملک نے عیدالاضحی کے سلسلے میں مختلف سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے ویکسینیشن کے عمل کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھال خانوآنہ چک نمبر239رب،ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ اوردیگر سیل پوائنٹس میں گئے اورکئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا۔

انہوں نے روشن والی جھال پر عارضی چیک پوسٹ کا دورہ کرکے ٹرانسپورٹ کے ذریعے آنے والے جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے ویکسینیشن کی جاری مہم کا بھی جائزہ لیا اورہدایت کی کہ کوئی جانور چیچڑ مار ادویات کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔