کوئٹہ، پشتونخوامیپ کے رکن حاجی عبدالجبار ملازئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 23 اگست 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پشتونخوامیپ کے سرگرم رکن حاجی عبدالجبار ملازئی طویل علالت کے بعد کڈنی ہسپتال کوئٹہ میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کو اپنے آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ وہ ماسٹر حاجی عبدالباقی ، حاجی ناصر خان ، حاجی عبدالمتین ، محمد نعیم ، محمد ہاشم کے بھائی ، پیدا جان ، نور اللہ جان ، حاجی نصیب اللہ کاکڑ کے چچا زاد بھائی تھے۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی مرحوم کی رہائش گاہ کلی کچھ ملازئی مسلم باغ میں جاری ہے۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید قادر آغا ، فقیر خوشحال کاسی ، احمد جان ، غلام صدیق، چیئرمین اللہ نور ، سید اکبر کاکڑ اور نظام الدین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کریں۔

متعلقہ عنوان :