چوروں نے عوام کاجینادوبھرکردیاشہری آئے روزچوروں کی واردات سے تنگ آگئی,حاجی نورگل خلجی

بدھ 23 اگست 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،مولاناحبیب اللہ مینگل،مولانامحموالحسن،مولاناضیاء الرحمن فاروقی ،مولانانصیراحمدمشوانی اورمیرسرفرازخان شاہوانی نے کہاہے کہ سریاب بالخصوص موسی کالونی حدود میں چوروں نے عوام کاجینادوبھرکردیاشہری آئے روزچوروں کی واردات سے تنگ آگئے دن دیہاڑے لوگوں سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین لی جاتی ہے چندروزکے دوران کئی لوگوں سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں موسی کالونی کے ایک شخص سے موٹرسائیکل اورتیس ہزارروپے زبردستی لے گئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ امن وامان قائم کرنے اورچوروں کے خلاف موثرکارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے پولیس گشت بڑھائے نفری میں اضافہ کرے اورچوروں کے خلاف موثرکارورائی کرے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سریاب کے مین روڈپردن دیہاڑے انتظامیہ کے سامنے لوگوں سے زبردستی موٹرسائیکل چھین لی جاتی ہے لیکن اس پرانتظامیہ خاموش ہے چوری کی بڑھتی ہوئی واردات نے عوام کوزہنی کوفت میں مبتلاکردیاہے لوگوں کی جان ومال محفوظ نہیں انہوںنے کہاکہ انتظامیہ غفلت کاشکارہے لوگ اپنے تحفظ کے لئے پریشان ہیں راہزنوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے باعث چوری کی واردات میں اضافہ ہورہاہے حکومت اورانتظامیہ سریاب میں امن کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں جبکہ عیدالاضحی قریب ہے اس موقع پرہمیشہ چوری کی واردات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے لہذاعوام کوتحفظ فراہم کیاجائے اوراس کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔