کوئٹہ، برقی لائنوںکی ضروری مرمت ، کل سہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی

بدھ 23 اگست 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 24اگست کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے ایسٹرن بائی پاس فیڈرسے 12بجے تا 3بجے سہ پہرجبکہ سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 25اگست کو سریاب گرڈکے جان محمدفیڈرسے 11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :