سری لنکا بھارت کے درمیان 5ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں: شیکھر دھون

بدھ 23 اگست 2017 23:31

سری لنکا بھارت کے درمیان 5ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل ..
پالے کیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شیکھردھون نے کہا ہے کہ میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں ، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کا کہناتھا کہ میں مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہوں اور آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز کو ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرنے کیلئے بھارتی ٹیم کو آئندہ میچوں میں سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو ہر میچ میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ( کلل ) جمعرات پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔۔

متعلقہ عنوان :