پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین اسلام آباد پہنچ گئے

پارٹی کا اہم اجلاس ، دونوں کو خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے بریفنگ دی نواز شریف اور ان کے خاندان کا نیب میں پیش نہ ہو نے کے حوالے سے موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا

بدھ 23 اگست 2017 23:29

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماؤں نے انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے، فتح جنگ میں پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں، امریکی صدر کے بیان کے بعد ملکی سیاسی صورتحال، انتخابی اصلاحات بل کی قومی اسمبلی سے منظوری اور آئین کے آرٹیکل62،63میں ترمیم کے حوالے سے بریفنگ دی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ان کے پہنچنے کے بعد پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سید خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ، اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین اور شریک چیئرمین کو فتح جنگ میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی، اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کا نیب میں پیش نہ ہونا کے حوالے سے موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بڑی تیزی کے ساتھ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بہتر کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے چنیوٹ، مانسہرہ، کاغان کے کامیاب جلسوں کے بعد اب 26اگسٹ کو فتح جنگ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہیں، اس جلسے کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بہت محنت کررہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور کہا کہ ان کو کسی بھی قسم کی سپورٹ نہیں کی جائے گی، پیپلزپارٹی کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں کے حوالے سے بھی تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی کہ اگر ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں کوئی تحریک آتی ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی اس کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

۔