نواز شریف اگلے 24 گھنٹے میں لندن کیلئے روانہ ہو جائیں گے: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 21:42

نواز شریف اگلے 24 گھنٹے میں لندن کیلئے روانہ ہو جائیں گے: ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے 24 گھنٹے میں لندن کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے چند گھنٹوں میں بیرون ملک کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں موجود کلثوام نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کے بعد نواز شریف نے لندن کیلئے روانہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی صورت میں ان کی تمام جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :