پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں، ہوٹلوں ،بیکریوں اورکنٹینوں کو جرمانے اوروارننگ

بدھ 23 اگست 2017 23:25

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملتان کے گرد ونواح میںکاروائیاں کر تے ہوئے پوسٹ آفس روڈ مین ممتاز آباد میں واقع نعیم پان شاپ کو مختلف قسم کے گٹکے بیچنے، کھانے کی اشیاء کو زمین پر رکھنے، پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ، سٹوریج ایریا میں غیر ضروری سامان رکھنے پر سر بمہر کر دیا گیا۔

جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ پلاٹ نمبر45A,47میں واقع اے جے اور نقشبند فوڈز، گارڈن ٹائون میں واقع نفیس باربی کیو،کچہری روڈ پرواقع سٹینڈرڈ بیکرز، زکریا ٹائون ملتان میں واقع ذائقہ ہوٹل دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،کچردان کے کھلاہونے،زنگ آلود مشینری،پروڈکشن ایریامیں مکھیوں،حشرات کی موجودی،گندے فریزرز ،ٹوٹے فرش،پروسیسنگ ایریامیں سگریٹ بڈز کی موجودگی،گندے اور بدبودارماحول پر 81ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

مزیدکاروائیاںکرتے ہوئے نیو شا ہ شمس کالونی وہاڑی روڈ پر واقع مسلم کالج کی کنٹین، نشاط بوائز ہائی سکول کی کنٹین، ممتازآباد میں واقع دی ایجوکیٹر سکول کی کنٹین، الائیڈ سکول کی کنٹین، قاسم پور کالونی روڈ پر واقع اپنا میرج کلب، Legendکالج کی کنٹین، گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی کی کنٹین، شہزاد لاہور ہوٹل، لٹل روز سکول کینٹین، گیریزن کالج (گرلز کیمپس)کی کینٹین، علم کالج کینٹین، کیمبرج کالج کی کینٹین، دی لرنر سکول کی کینٹین، گورنمنٹ VTIکی کینٹین،گلگشت ملتان میں واقع اے ایف سی ریسٹورینٹ،گلوریا جنیز، ڈومینوز، ہارڈیز جبکہ رشید آباد چوک پرواقع ملک ہوٹل،نقشبند فوڈز،النور ہوٹل،لیاقت ڈرنک کارنر،عید گاہ چوک پرواقع سیال ہوٹل،کراچی سٹوڈنٹ بریانی،کو حشرات کی روک تھام کے لیے کوئی انتظامات نہ ہونے،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سے بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :