میپکونے جولائی 2017ء میں 1075بجلی چوروں سے 3کروڑ11 لاکھ جرمانہ وصول کیا

بدھ 23 اگست 2017 23:24

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل نے جولائی 2017؁ء میں 1705بجلی چوروں کو مختلف طریقے سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ مجموعی طورپر 3کروڑ11لاکھ94ہزار روپے جرمانہ عائد اور2کروڑ30لاکھ30ہزارروپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی کی ہدایات پر سرکل سرویلنس ، ڈویژنل اور سب ڈویژنل چیکنگ ٹیموں نے میپکو کینٹ ڈویژن میںگھریلو، کمرشل ، صنعتی اور ٹیوب ویل کنکشنوں کی چیکنگ کے دوران 171بجلی چوروں کوایک کروڑ54لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اس میں سے ایک کروڑ46لاکھ92ہزارروپے جرمانہ وصول کیا جبکہ ممتازآباد ڈویژن میں 169صارفین کو27لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 12لاکھ48ہزارروپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

سٹی ڈویژن میں 219بجلی چوروں کو 19 لاکھ97ہزارروپے جرمانہ عائد اور 15لاکھ83ہزارروپے وصول کیا گیا۔ موسیٰ پاک ڈویژن میں 421صارفین کو 52لاکھ37ہزارروپے جرمانہ عائد اور 38 لاکھ 64 ہزار روپے وصولی کی گئی ۔ شاہ رکن عالم ڈویژن میں 185بجلی چوروں کو 27لاکھ67ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا۔شجاع آباد ڈویژن میں 540بجلی چوروں کو 30لاکھ83ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 16لاکھ43ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :