تحقیق سے نئی راہیں کھلتی اورقومیں ترقی کی طرف گامزن ہوتی ہیں،ڈاکٹربشیر

بدھ 23 اگست 2017 23:24

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)قائم مقام وائس چانسلر بہا ء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر بشیراحمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحقیق سے نئی راہیں کھلتی ہیں اور قومیں ترقی کی طرف گامزن ہوتی ہیں جن ممالک میں تحقیق پر خصوصی توجہ دی جاتی رہی ہے وہ آج ترقی یافتہ کہلارہے ہیں، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے یونیورسٹیز کی سطح پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔

شعبہ اورک ORIC کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی سیمینار بعنوان کامیاب تحقیقی تجویز لکھنے کا طریقہ کار (Writing Successful Research Proposal ) سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈ اکٹر سعید اختر اور ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے مزید کہا کہ تحقیقی کام ایک ٹیکنیکل طریقہ کے ذریعے کیاجاتا ہی․ جس کو سیکھنا انتہائی ضروری ہی․ ہماری بہت سی تحقیقی تجاویز اور ریسرچ رپورٹس محض اس لیے بیرون ملک مسترد کر دی جاتی ہیں کہ ان کے لکھنے کے لیے خاص طریقہ کار اختیارنہیں کیا گیا تحقیق کے بغیر کوئی یونیورسٹی ترقی نہیں کرسکتی ․ اور تحقیق کے لیے فنڈنگ کی ضرورت ہی․ یہ فنڈنگ لوکل ذرائع سے حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہی․ جس کے لیے بین الاقوامی اداروں کی معاونت حاصل کرنااور بین الاقوامی تحقیقی طریقہ کار اختیار کرنااور فیکلٹی ممبران کی تربیت اور ٹریننگ انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم بین الاقوامی اداروں سے زیادہ سے زیادہ ریسرچ پراجیکٹ حاصل کریں ․اور یہ ریسرچ پراجیکٹ ہمارے معاشرے کی ترقی اوراس میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گی․سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید اخترنے کہاکہ محقق آئیڈیا سامنے لاتے ہیں اور پھر اس آئیڈیا پر کام کرکے انڈسٹری کے پاس لے جایا جاتا ہے ․ جو اس کو عملی شکل میں لاتے ہیںاورملک کی ترقی کاباعث بنتے ہیں۔

یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینا ہوگا․ادارہ اورک نے چند ماہ میں یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں خاطر خواہ کام کیا ہے، ہمیں اپنی یونیورسٹی کے لیے مخلص ہوکر کام کرنا ہوگا․تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ تحقیقی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوسکیں․ہمیں ادارے بہت کچھ فراہم کررہے ہیں ․ہمیں بھی اپنی محنت اور لگن سے معاشرے کی خدمت کرنا ہوگی․ہمیں اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک و قوم کے لیے سوچنا ہوگا۔

سیمینار کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود نے شرکاء کو تحقیقی تجاویز لکھنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ․ کہ وہ کس طرح کامیاب تحقیقی تجاویز لکھ کر تحقیقی پراجیکٹ حاصل کرسکتے ہیں․سیمینار کے آخر میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے شرکاء سیمینار میں اسناد تقسیم کیں۔