Live Updates

تحریک انصاف کا سیکرٹری الیکشن کمیشن سے رابطہ

جہانگیر ترین کی بابر یعقوب سے ملاقات ، ملاقات میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر بات چیت تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق پر اعتراض، شفاف انتخابات کیلئے حلقے میں فوج کی تعیناتی کی درخواست این اے 120 میں صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کو نشاندہی

بدھ 23 اگست 2017 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں پوری صوبائی حکومت انتخابی مہم چلا رہی ہے۔حلقے میں حکومتی انتخابی مہم سے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے این اے 120 میں شفاف انتخابات کیلئے حلقے میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کردی ہے۔اور ملاقات میں تحریک انصاف نے این اے 120 میں صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن کی توجہ دلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلال یاسین، پرویز ملک اور میئر لاہور سمیت دیگر بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں فوج کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز اور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف اداروں کی مضبوطی ہے۔آرٹیکل 62،63 میں ترمیم سے متعلق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت صرف نواز شریف کو بچانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی سخت مخالفت کریں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات