پختونخوا حکومت کی جیب کاٹنے کی کوشش، صوبائی حکومت نے حارث خٹک نامی شخص کو نکال باہر پھینکا

حارث خٹک لاوارث بچوں کے لیئے قائم کیئے گئے پروجیکٹ کا ڈائریکٹر تھا،حارث خٹک پر پروجیکٹ کے مالی وسائل ضائع کرنے کا سنگین الزام تھا،پی اینڈ ڈی بورڈ نے حارث خٹک کے خلاف جامع تحقیقات کیں اور انہیں نوکری سے نکالنے کی سفارش کی زمنگ کور پختونخوا حکومت کی جانب سے لاوارث بچوں کی کفالت کا تاریخی منصوبہ ہے، کسی بھی سطح پر بدعنوانی یا عوامی وسائل کے ضیاع کی اجازت نہیں دیں گے، شاہ فرمان

بدھ 23 اگست 2017 23:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء)پختونخوا حکومت کی جیب کاٹنے کی کوششکرنے والے حارث خٹک نامی شخص کو صوبائی حکومت نے نوکری سے نکال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حارث خٹک لاوارث بچوں کے لیئے قائم کیئے گئے پروجیکٹ کا ڈائریکٹر تھا۔زمنگ کو ر کے نام سے پختونخوا حکومت کا یہ پروجیکٹ لاوارث بچوں کی نگہداشت اور تعلیم و تربیت کا انتظام کرتا ہے۔

حارث خٹک پر پروجیکٹ کے مالی وسائل ضائع کرنے کا سنگین الزام تھا۔

(جاری ہے)

پی اینڈ ڈی بورڈ نے حارث خٹک کے خلاف جامع تحقیقات کیں اور انہیں نوکری سے نکالنے کی سفارش کی۔پختونخوا حکومت نے پی اینڈ ڈی کی سفارش پر اس گندی مچھلی کو گھر بھیج دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ زمنگ کور پختونخوا حکومت کی جانب سے لاوارث بچوں کی کفالت کا تاریخی منصوبہ ہے۔کسی بھی سطح پر بدعنوانی یا عوامی وسائل کے ضیاع کی اجازت نہیں دیں گے۔بچوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ شاہ فرمان نے مزید کہا کہ زمنگ کور کو دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال بنائیں گی: