امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاں، تحریک انصاف نے معاملہ پارلیمان میں اٹھا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے تقریر سے جنم لینے والی صورتحال پر فوری بحث کیلئے تحریک التواء داخل ایوان کی کارروائی روک کے امریکی صدر کے تشویشناک خطاب سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث کی جائے، تحریک انصاف

بدھ 23 اگست 2017 23:23

امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاں، تحریک انصاف نے معاملہ پارلیمان میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاںکے حوالے سے تحریک انصاف نے معاملہ پارلیمان میں اٹھا تے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے تقریر سے جنم لینے والی صورتحال پر فوری بحث کیلئے تحریک التواء داخل کرا دی۔تحریک التواء عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسدعمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایوان زیریں کے معمول کا ایجنڈا فوری طور پر ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ ایوان کی کارروائی روک کے امریکی صدر کے تشویشناک خطاب سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث کی جائے۔تحریک التوا میء میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے پاکستان پر دہشت گردی کی افزائش کا سنگین ترین الزام عائد کیا ہے۔دہشت گردی کیخلاف کسی بھی قوم نے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں: