جرائم سے متاثرہ علاقوں میں کم وبیش 10 ہزار کیمرے نصب کئے جائیں گے

بدھ 23 اگست 2017 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی پرویزشاہد کی سربراہی میں میسرز ایس آئی گلوبل سلوشن پرائیوٹ لمیٹڈ اور محکمہ داخلہ سندھ کے درمیان ایک کنٹریکٹ ایگریمنٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل سیکریٹری برائے داخلہ بدرالدین شیخ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ منیر احمد شیخ کے علاوہ ڈائریکٹر آئی ٹی سی پی او اور محکمہ داخلہ سندھ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مذکورہ کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے تحت میسرز ایس آئی گلوبل سلوشن باالخصوص کراچی کے ایسے 2000 مقامات/ علاقوں میں کم وبیش دس ہزار ہائی پاور کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے بطور کنسلٹنٹ کام کریگا جہاں کہ اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی،رہزنی و دیگر جرائم کی کثرت ہے اور بعد ازاں جامع شفارشات پر مشتمل اپنی جائزہ رپورٹ تین ماہ کے اندر مکمل کرے گا۔