صوبائی وزیر اطلاعات کا ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 23 اگست 2017 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے عوامی آواز میڈیا گروپ کے مینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو ہے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشن سمیع الدین صدیقی، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مہناز فاطمہ نے بھی ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :