مختلف وارداتوں میں نقدی‘ موبائل فون و گائے چرالی گئی، مقدمات درج

بدھ 23 اگست 2017 23:17

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘صوفے اور گائے وغیرہ لے اڑے، پہلی واردات نواحی گائوں 132/9-L کے قریب ہوئی، یہاں غلام مصطفی کا داماد شاہد حمید لاہور سے ساہیوال آیا اور بس اسٹینڈ پر اتر کر عارفوالہ جانے کیلئے دونامعلوم افراد کے ساتھ کار میں سوار ہوگیا جس سے 132/9-Lکے قریب نامعلوم ملزمان نے زبردستی موبائل فون اور نقدی ایک لاکھ73ہزارروپے چھین لی اور کار سے اتار کر فرارہوگئے، دیگر وارداتوں میں 90/9-L میں ندیم وغیرہ9ملزمان نے رشید کے زیر تعمیر مکان سی12صوفے اور دیگر سامان وغیرہ کل مالیتی6لاکھ25ہزاروپے اور 44/5-Lمیں جعفر وغیرہ5ملزمان نے محمد یونس کے احاطہ سے گائے مالیتی ایک لاکھ50ہزارروپے چرالی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :