ساہیوال،دیرینہ رنجش پر رشتہ دار وں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

بدھ 23 اگست 2017 23:17

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) دیرینہ رنجش پر رشتہ دار ملزمان نے فائرنگ کرکے سوتے میں نوجوان کو قتل کردیا، قتل کی واردات نواحی گائوں 68/4-Rمیں ہوئی، یہاں 23سالہ فیاض احمد اپنے گھرمیں سویاہواتھا کہ آصف وغیرہ تین ملزمان نے رات کے وقت گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، قتل کی وجہ دیرینہ رنجش اوروٹہ سٹہ کی شادی بتائی گئی ہے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :