اراضی سنٹر پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے،بابر حسین واہلہ

بدھ 23 اگست 2017 23:17

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈر یکارڈ بابر حسین واہلہ نے کہاہے کہ اراضی سنٹر حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، پٹوار کلچر کے ستائے ہو ئے عوام نے اراضی سنٹر میں سکھ کا سانس لیاہے،وہ یہاں اپنے دفترمیں ایک ملاقات میںگفتگو کر رہے تھے ، اس موقع پر لینڈ ریکارڈ آفیسر ثمن خان بھی موجود تھے،ا نہوںنے کہاکہ اراضی سنٹر میں وارثتی انتقال ‘فرد کے حصول اور درستگی نام کروانے کیلئے آنیوالے سائلین میں ا میروغریب کے فرق اور سفارش سے بالاترہو کر کام کیاجارہاہے ، انہوں نے کہا کہ سنٹر میںکرپشن اور ٹائوٹ مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کروں گا، اراضی سنٹر کے کسی افسر یا عملہ کیخلاف کرپشن کی شکایت آئی تو اس کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے اراضی سنٹر میںسائلین کو مزید ریلیف دینے کیلئے ٹوکن سسٹم متعارف کرایاہے جس سے شہری اپنی ذاتی فرد کے حصول یادیگر کاغذات خود ہی وصول کرسکیں گے ، انہوںنے مزید کہاکہ سائلین اپنی جائیدادوں کے ریکارڈ کو گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی چیک کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :