وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا بیگم کلثوم نواز کی صحت اوردرازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 23 اگست 2017 23:16

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا بیگم کلثوم نواز کی صحت ..
کوئٹہ۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی سرطان کی تشخیص پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے انکی صحت اوردرازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلدازجلدمکمل صحت یابی عطافرمائے۔