25اگست کو سکھر میں ہونے والا جلسہ سندھ کی سیاست کے نئے رخ تعین کرے گا، ڈاکٹر عارف علوی
پیپلز پارٹی اور انکی انتظامیہ جتنے روڑے اٹکانے کی کوشش کریں گے اتنی ہی زیادہ تعداد میں لوگ جلسے میں شریک ہوں گے، تحریک انصاف رہنماء کی میڈیا سے بات چیت
بدھ 23 اگست 2017 23:16
(جاری ہے)
یہ باتیں انہوں نے سکھر روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ ، دوا خان صابر، طاہر ملک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔ اس وقت دونوں جماعتوں کی قیادت اپنی سیاسی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ چیئرمین عمران خان کی 21سالہ سیاسی جدوجہد نے ان سیاسی مافیا کو پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ اب پاکستانی قوم اس کرپٹ اور نا اہل ٹولے سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں ان موقع پرست اور کرپٹ سیاست دانوں کو تحریک انصاف زبر دست شکست دے گی اور قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا ان سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا مستقبل تاریک نظرآرہا ہے ۔شریف خاندان کے ساتھ زرداری خاندان بھی بہت جلد پابند سلاسل ہوگا۔ سندھ کے وسائل کو لوٹنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ کراچی سے لے کر اوباڑو تک پورا صوبہ سندھ موئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.