شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے

وزیراعلی پنجاب نے اپنے بھائی سے جاتی امراء جا کر ملاقات کرنے سے معذرت کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 21:15

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب نے اپنے بھائی سے جاتی امراء جا کر ملاقات کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب ہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان ناراضگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر شہباز شریف نواز شریف سے خاصے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو جاتی امراء میں آ کر ملاقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نواز شریف نے 2 مرتبہ شہباز شریف کو جاتی امراء آنے کا بلاوا بھیجا تاہم وزیراعلی پنجاب نے اپنے بھائی سے جاتی امراء جا کر ملاقات کرنے سے معذرت کر لی۔ اسی باعث نواز شریف کو شہباز شریف کی ماڈل ٹاون رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کرنا پڑی۔ مبشر لقمان نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں ملاحظہ کیجیے: